اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے بی جے پی کی بھارتی انتخابات میں کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن ترقی اور خوشحالی کیلئے مودی سے مل کر کا م کر نے کا منتظر ہوں۔جمعرات کوٹویٹر پر اپنے بیان میں
وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن ترقی اور خوشحالی کیلئے مودی سے مل کر کا م کر نے کا منتظر ہوں۔