اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور چین نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور سی پیک کو مضبوط بنانے اور افغان امن عمل کو جاری رکھنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ہے۔ پیر کو دفتر خارجہ کی جانب سے وزیراعظم کا دورہ چین مکمل ہونے پر جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیراعظم نے 25 تا 28 اپریل چین کا سرکاری دورہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم نے چینی صدر کی دعوت پر دوسری بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے بیجنگ عالمی ہارٹیکلچر نمائش میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء کے وفد نے بھی چین کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی چینی صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور سی پیک کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے علاقائی عالمی امور بشمول افغان امن عمل کو جاری رکھنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چینی وزیراعظم سے ملاقات میں فری ٹریڈ معاہدے سمیت متعدد تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی تاجکستان ازبکستان ایتھوپیا ملائیشیا مصر اور کرغزستان کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور عالمی بینک کے سی ای او سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے بیجنگ ہارٹیکلچر نمائش میں پاکستان پویلین کا دورہ بھی کیا۔ پاکستان اور چین نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور سی پیک کو مضبوط بنانے اور افغان امن عمل کو جاری رکھنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ہے۔