اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کیلئے ساتھیوں سے مشاورت کی ہے، معروف صحافی نے دوران پروگرام کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگوں کے مطابق چودھری نثار پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیں تو وہ وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار بن سکتے ہیں لیکن مسلم لیگ (ق) نے تبدیلی کی مخالفت کی، معروف صحافی نے کہا کہ اپوزیشن بھی پنجاب میں اپنا وزیراعلیٰ لانے
کی کوشش کر رہی ہے، حمزہ شہباز اور دیگر لوگوں نے ق لیگ، پیپلز پارٹی اور آزاد ارکان اسمبلی سے بھی رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے اندر بہت زیادہ گروپنگ ہے، عمران خان نے وزیراعلیٰ کیلئے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چند ناموں پر بھی غور کیا ہے، پنجاب میں اتحادیوں سے مل کر اپوزیشن بھی اپنا وزیراعلیٰ لانے کی کوشش کرسکتی ہے، معروف صحافی نے کہا کہ اگر چھوٹی جماعتوں اور آزاد ارکان کو ن لیگ اچھی وزارتیں دے دے تو وہ عثمان بزدار کو ہٹا سکتی ہے۔