اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی دعویٰ مسترد ، جارحیت کاجواب کیسے دینگے؟پاکستان کے اعلان سے دشمن پر خوف طاری

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی سلامتی کمیٹی نے بالا کوٹ کے قریب دہشتگردوں کے مبینہ کیمپ کو نشانہ بنانے اور بھاری جانی نقصان کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت نے بلا جواز جارحیت کا ارتکاب کیا ہے جس کا جواب پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مقام پردیگا ۔قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر آفس میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں خارجہ ، دفاع ، خزانہ کے وزراء چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، چیف آف آرمی سٹاف ، چیف آف نیول سٹاف ، چیف آف ایئر سٹاف اور دیگر سول و فوجی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے شرکاء نے بالا کوٹ کے قریب دہشتگردوں کے مبینہ کیمپ کو نشانہ بنانے اور بھاری جانی نقصان کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا ۔اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ بھارت کا دعویٰ جعلی ہے اور یہ اقدام الیکشن کے ماحول کی وجہ سے کیا گیا ہے اس اقدام سے خطے کا امن اور سلامتی شدید خطرے میں ڈال دی گئی ہے ۔اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ بھارت نے جس علاقے میں کارروائی کا دعویٰ کیا ہے وہ پوری دنیا کیلئے کھلا ہے جہاں پر حقائق کا جائزہ لیاجاسکتا ہے اس سلسلے میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو مذکورہ مقام پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔قومی سلامتی کمیٹی نے کہاکہ بھارت نے بلا جواز جارحیت کا ارتکاب کیا ہے جس کا جواب پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مقام پردیگا ۔قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس کل بدھ 27فروری کو طلب کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ قومی قوت کے عناصر بشمول مسلح افواج اور پاکستان کے عوام ہر طرح کے ممکنہ اقدام کیلئے تیار رہیں ۔

انہوں نے عالمی قیادت کے ساتھ رابطے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ خطے میں بھارت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسی سے آگاہ کیا جاسکے ۔وزیر اعظم نے بھارتی حملہ ناکام بنانے کیلئے پاکستان ائیر فورس کی موثر اور برو قت جوابی کارروائی کو سراہا جس میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…