جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

کشمیریوں کے حق میں بیان دینے پر بھارت نے طاہرالقادری کا ویزہ روک لیا،جانتے ہیں انہیں کس بھارتی وزیر نے آنے کی دعوت دی تھی؟

datetime 17  فروری‬‮  2019 |

لاہور(سی پی پی ) کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں بیان دینے پربھارت نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ویزہ روک لیا۔بھارتی وزارت داخلہ نے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد معروف مذہبی اسکالراورتحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ویزہ روک لیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کے مطابق انہیں بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی طرف سے دعوت دی گئی تھی، ڈاکٹر طاہر القادری کو معروف بھارتی مذہبی شخصیت قلب جاوید کے ذریعے دعوت نامہ دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کا یہ دورہ پاک بھارت خیرسگالی، اعتمادسازی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تھا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے دو ہفتے کے دورہ کے دوران لکھنو، کولکتہ، اجمیرشریف، دہلی اوراحمدآباد میں مختلف تقریبات سے خطاب اورقرآن انسائیکلیو پیڈیا کی تقریب رونمائی سے خطاب کرنا تھا۔ انہیں بھارتی وزارت خارجہ کی ہدایت پر ویزا جاری کیا گیا تھا، تاہم یوم کشمیر پر جب ڈاکٹر طاہر القادری نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت میں ویڈیو بیان جاری کیا تواس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے وزارت داخلہ سے ڈاکٹر طاہر القادری کا ویزا روکنے کی سفارش کی تھی۔احمد آباد بھارت میں تحریک منہاج القرآن کے چیئرپرسن نادعلی نے میڈیا کو بتایا کہ پاک بھارت حالات کی کشیدگی کی وجہ سے ڈاکٹرطاہرالقادری کا دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔ جبکہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک ان کا دورہ آفیشل طورپرمنسوخ نہیں ہوا تاہم اس وقت جو حالات بن چکے ہیں ایسے میں ڈاکٹرطاہرالقادری کا بھارت جانا سکیورٹی رسک ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کی سیکیورٹی معاملات کو جوازبناکرڈاکٹرطاہرالقادری کو کلیئرنس نہیں دی گئی جبکہ پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے جس طرح پاکستان کے خلاف زہراگلنا شروع کیا ہے ایسے میں ڈاکٹرطاہرالقادری کوبھارت نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…