جنوبی افریقہ کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا ڈیم فنڈریزنگ ایونٹ ،صرف 2گھنٹے میں کتنی رقم جمع ہو گئی؟جان کر عمران خان بھی خوش ہو جائینگے

5  فروری‬‮  2019

سنچورین(این این آئی) حکومت کی جانب سے سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ میں 2 گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا ڈیم فنڈریزنگ ایونٹ منعقد کیا گیا ۔ فنڈ ریزنگ کا اہتمام پی ٹی آئی جنوبی افریقہ کی جانب سے کیا گیا جس میں رمیض راجہ اور شعیب ملک سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے شرکت کی۔ایونٹ میں وزیراعظم عمران خان کادستخط شدہ بلا 3 لاکھ رینڈ اور

دستخط شدہ گیند 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئی جبکہ حالیہ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے ڈیڑھ لاکھ رینڈ اور دستخط شدہ ٹی شرٹس 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انشا اللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیمز بنائیں گے، ہم سب پاکستان کے بحرانوں پر قابو پا لیں گے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…