جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

کور کمانڈرز کانفرنس ،سکیورٹی کی بہترصورتحال پر اطمینان، کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں سکیورٹی کی بہترصورتحال پر اطمینان اور یوم کشمیر کے حوالے سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق 218ویں کور کمانڈرز کانفرنس چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی ۔

اجلاس کے دوران جیو سٹریٹجک ماحول اور ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ عسکری قیادت نے ملک میں سکیورٹی کی بہترصورتحال پر اطمینان کااظہار کیا جبکہ علاقائی امن کیلئے کوششوں بالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا ۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دور ان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈر ی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس کے دور ان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ تیاریوں کی صورتحال اور مشرقی سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ سرحد پار سے کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنایا جاسکے ۔کانفرنس کے شرکاء نے یوم کشمیر کے حوالے سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت اوررد الفساد کے ذریعے جاری استحکام آپریشنز کے ساتھ ساتھ اب دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں اور مخالف قوتوں کی طرف سے امن اور استحکام کے خلاف سازشیں ناکام بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہونے والی اندرونی سکیورٹی صورتحال کا فائدہ سماجی ،اقتصادی ترقی کے ذریعے ہر حال میں عوام تک پہنچنا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…