منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مودی نے کشمیریوں کو لبھانے کیلئےجناح کیپ پہن لی،مقامی زبان میں بھی تقریر، دورہ مکمل ناکام،بھارتی وزیر اعظم شدید پریشان ،کیمرے میں خالی کرسیوں کو دیکھ کر ہاتھ لہراتے رہے

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (آن لائن) بھارتی وزیر نریند مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ناکام رہا ہے جس نے مودی کو پریشان کر دیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں جلسے کے دوران خالی کرسیاں بھارتی وزیراعظم کو منہ چڑاتی رہیں اور نریندر مودی بھی خالی کرسیوںکی طرف دیکھ کر مسکراتے رہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی نے اس موقع پر کشمیریوں کو لبھانے کے لیے جناح کیپ بھی پہنی ہوئی تھی۔نریندر مودی نے اپنی تقریر کے دوران کشمیری زبان میں بھی بات کی اور کہا کہ میں یہاں پر آپ لوگوں کی خوشحالی اور ترقی کے لیے موجود ہوں تاہم مودی کا کوئی بھی حربہ کام نہ آیا۔ یاد رہے کہ نریندر مودی بجلی کے ایک منصوبے کے افتتاح کیلئے مقبوضہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی وزیر اعظم کے دورے کے خلاف کل مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی تھی۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے اپنے سیکورٹی اقدامات کو جانچنے کیلئے سرینگر کے علاقے لالچوک میں میں ایک مشق بھی کی جس دوران ڈورن کیمروں کا بھی استعمال کیا۔ اس دوران گاڑیوں ،ان میں سوار مسافروں اور راہگیروں کی تلاشی لی گئی جس کے بعد لوگوںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…