منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت نے عمران خان کی سادگی پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں،دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم کوکیسا پروٹوکول دیا گیا؟پڑھ کر آپ کو بھی نوازشریف کا دور یا دآجائیگا

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی سادگی پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں، روزنامہ ایکسپریس کے مطابق وزیر اعظم کی لاہور آمد پر پروٹوکول کی انتہا کرتے ہوئے سکیورٹی اور ٹریفک کلیئرنس کے نام پر تین ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز، 265 ٹریفک وارڈن اور 300 سے زائد پولیس کے جوان تعینات کئے گئے۔

سڑکوں پر بیرئیر، خار دار تاریں اور قناتیں لگا کر راستے بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے، وزیراعظم کی ایئرپورٹ سے ایوان وزیراعلیٰ آمد کے لیے دو روٹ بنائے گئے جبکہ ایوان وزیراعلیٰ سے زمان پارک اور پھر زمان پارک سے اسلام آباد روانگی کے لیے بھی دو دو روٹ بنائے گئے۔روٹ کے دوران کسی قسم کی نقل و حرکت بند کر دی گئی تھی۔وزیراعظم کی سکیورٹی اور پروٹوکول پر مامور اہل کاروں کو شیو بنانے، شناختی کارڈ اپنی جیب میں رکھنے، چمکیلی جیکٹ، چھتری ساتھ رکھنے کے علاوہ دوران ڈیوٹی خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے کی خصوصی ہدایت بھی کی گئی ۔پروٹوکول پر تعینات اہلکاروں کو نو نو گھنٹے کی دو شفٹوں میں ڈیوٹی پر مامور کیا گیا۔کسی بھی اہلکار کو متعلقہ افسران کی جانب سے حکم ملنے تک اپنے پوائنٹ پر ڈیوٹی دینے کا پابند کیا گیا، وزیراعظم کے روٹ پر حساس مقامات پر بیریئر لگانے اور بیریئر دستیاب نہ ہونے کی صورت میں خاردار تاریں اور کپڑے کی قناتیں لگانے کے خصوصی احکامات دیے گئے، سادگی پسند وزیراعظم کے روٹ سے غیرضروری گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے 13 فوک لفٹرز بھی روٹ پر لگائے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پروٹوکول بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرز کا پروٹوکول تھا،سابق وزیر اعظم کے بھی دو روٹ لگائے جاتے تھے اور سادگی و بغیر پروٹوکول کے دعوے کرنے والی حکومت کے بھی دو دو روٹ لگائے گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…