جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دودھ کی رکھوالی ہر بلے کو نہیں لگایا جا سکتا،پروڈکشن آرڈر پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نہیں جایا جا سکتا ، شیخ رشید

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین بنانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ دودھ کی رکھوالی ہر بلے کو نہیں لگایا جا سکتا،پروڈکشن آرڈر پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نہیں جایا جا سکتا،یہ عمران خان سے ڈھیل مانگ رہے ہیں جو نہیں ملے گی،آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے،نالہ لئی پر وزیراعلیٰ نے احکامات صادر دے دئیے۔ یکم مارچ کو افتتاح کر دیا جائیگا، 23 مارچ میں پاکستان ریلوے میں ایک بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔ جمعہ کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کلین،

گرین اور خوش اخلاق ریلوے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ایک ماہ کی مہم چلا رہے ہیں ،کوشش کروں گا اس کا دھیان رکھ سکوں۔انہوں نے کہاکہ نالہ لئی پر وزیراعلیٰ نے احکامات صادر فرما دئے ہیں،یکم مارچ کو اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ ریلوے میں شکایت سیل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھل ایکسپریس شروع کرنے لگے ہیں، یہ راولپنڈی سے ملتان تک جائیگی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ جناح ایکسپریس پاکستان کی گرین لائن کے بعد فاسٹ ٹرینوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ میں نواب، شاہ، خیر پور سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ بیس نئی ٹرینوں کی گنجائش ایک سو سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزیرریلوے نے کہاکہ انشاء اللہ 23 مارچ میں پاکستان ریلوے میں ایک بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ شکایات سیل اسلام آباد میں بنایا گیا ہے جسکی نگرانی خود کر رہا ہوں،میں نہیں چاہتا بغیر ٹکٹ کے لوگ جیل میں جائیں۔ انہوں نے کہاکہ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی جاونگا۔ انہو ں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے شہباز شریف گزشتہ روز سپیکر کو کیوں ملنے گئے،میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں شکایت کرنے نہیں جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ دودھ کی رکھوالی ہر بلے کو نہیں لگایا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ میں سپریم کورٹ بھی جاؤنگا، ایک شیخ رشید کی اور ایک شہباز شریف کی کمیٹی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ آئندہ میرا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا جس ہر عمران خان کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نہیں جایا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹوپی ڈرامہ ہے جسے شیخ رشید ایکسپوز کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم کیسے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں جا سکتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اور ملازمین کو اے گریڈ دیکر جاؤنگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بزدل لوگ ہیں کہتے ہیں پبلک اکاونٹ کمیٹی میں شیخ رشید پیش نہ ہو۔ انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سے ڈھیل مانگ رہے ہیں جو نہیں ملے گی انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کے ساتھ سایہ بن کر ہوں۔انہوں نے کہاکہ دو بڑے خاندان ہیں نوازشریف اور زرداری ڈاکو لٹیرے ہیں،سینہ چیر کر بتانا چاہتا ہوں ڈاکوؤں نے شب خون مارا ہے،آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکر صاحب سب سن رہے ہونگے، ان لوگوں کی جیل جانے سے جان جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…