منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پاکستان کا مستقبل اب محفوظ ہاتھوں میں ہے ، ملک کے فیصلے ایک غیرت مند قوم کی طرح ملک کے اندر رہ کرکئے جارہے ہیں،شہریار آفریدی

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل اب محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ملک کے فیصلے باہر کی بجائے ایک غیرت مند قوم کی طرح ملک کے اندر رہ کرکئے جارہے ہیں۔ پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اب امن اور ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ وہ جمعہ کے روز کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں چین کے تعاون سے سی پیک منصوبے کے تحت اپنی نوعیت کے پہلے ٹریننگ‘ ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان میں چین

کے سفیر یو جینگ بھی موجود تھے۔ تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر‘سٹاف‘ مقامی اعلیٰ حکام ‘ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر نے ملک میں قومیت کے نام پر پاکستانیوں کو لڑانے کی کوششیں کیں اور مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے ہمیں تنہا کرنے کی سازشیں کیں لیکن غیرت مند قوم نے سرنہیں جھکایا اور ثابت کر دکھایا کہ ہم سب پاکستانی بھائی بھائی ہیں اور ایک ہیں۔ کوہاٹ یونیورسٹی میں چین کے تعاون سے قائم کئے جانے والے مجوزہ ریسرچ سنٹر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اپنی نوعیت کا یہ ریسرچ سنٹر کوہاٹ سمیت تمام جنوبی اضلاع اور ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے نوجونواں کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔ یہ سنٹر نوجوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔جنوبی اضلاع کے سینکڑوں نوجوان یہاں فنی تعلیم حاصل کرکے ملک کی خدمت کریں گے۔ چین کے ساتھ پاکستان کی لازوال دوستی کا ذکرکرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ پاک چین دو بھائی ہیں جن کی منزل اب ایک ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دروازے تمام ممالک کے لئے کھلے رکھے ہیں ۔ اب دیگر ممالک بھی یہاں سرمایہ کاری کریں گے ۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر یوجینگ نے کہا کہ شہریار آفریدی اور کوہاٹ کے لوگوں کا جذبہ حب الوطنی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔یہاں جو عزت افزائی ہوئی ہے وہ مدتوں یاد رہے گی۔ سفیر نے کہا کہ حکومت کے رویہ اورکارکردگی سے اندازہ ہے کہ اب پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے جس کے باعث ملک صحیح معنوں میں ترقی کرے گا۔چینی سفیر یوجینگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور آنے والے دورمیں بھی پاکستان کا بھرپورساتھ دیں گے۔قبل ازیں جب شہریار آفریدی‘ اور چینی سفیر یو جینگ کوہاٹ یونیورسٹی پہنچے تو اْن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور خوبصورت خٹک ڈانس پیش کیا گیا۔ جسے دیکھ کر چینی سفیر اور دیگر مہمان محظوظ ہوئے۔یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں افتتاحی تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کاقومی ترانہ پیش کیا گیا۔ شہریار آفریدی نے پرجوش اندازمیں خطاب کیا۔ اْنہوں نے تینوں زبانوں انگریزی‘ اْردو اور پشتومیں خطاب کرکے حاضرین سے زبردست دادحاصل کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…