ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

دودھ کی رکھوالی ہر بلے کو نہیں لگایا جا سکتا،پروڈکشن آرڈر پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نہیں جایا جا سکتا ، شیخ رشید

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین بنانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ دودھ کی رکھوالی ہر بلے کو نہیں لگایا جا سکتا،پروڈکشن آرڈر پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نہیں جایا جا سکتا،یہ عمران خان سے ڈھیل مانگ رہے ہیں جو نہیں ملے گی،آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے،نالہ لئی پر وزیراعلیٰ نے احکامات صادر دے دئیے۔

یکم مارچ کو افتتاح کر دیا جائیگا، 23 مارچ میں پاکستان ریلوے میں ایک بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔ جمعہ کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کلین، گرین اور خوش اخلاق ریلوے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ایک ماہ کی مہم چلا رہے ہیں ،کوشش کروں گا اس کا دھیان رکھ سکوں۔انہوں نے کہاکہ نالہ لئی پر وزیراعلیٰ نے احکامات صادر فرما دئے ہیں،یکم مارچ کو اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ ریلوے میں شکایت سیل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھل ایکسپریس شروع کرنے لگے ہیں، یہ راولپنڈی سے ملتان تک جائیگی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ جناح ایکسپریس پاکستان کی گرین لائن کے بعد فاسٹ ٹرینوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ میں نواب، شاہ، خیر پور سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ بیس نئی ٹرینوں کی گنجائش ایک سو سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزیرریلوے نے کہاکہ انشاء اللہ 23 مارچ میں پاکستان ریلوے میں ایک بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ شکایات سیل اسلام آباد میں بنایا گیا ہے جسکی نگرانی خود کر رہا ہوں،میں نہیں چاہتا بغیر ٹکٹ کے لوگ جیل میں جائیں۔ انہوں نے کہاکہ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی جاونگا۔ انہو ں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے شہباز شریف گزشتہ روز سپیکر کو کیوں ملنے گئے،میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں شکایت کرنے نہیں جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ دودھ کی رکھوالی ہر بلے کو نہیں لگایا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ میں سپریم کورٹ بھی جاؤنگا، ایک شیخ رشید کی اور

ایک شہباز شریف کی کمیٹی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ آئندہ میرا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا جس ہر عمران خان کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نہیں جایا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹوپی ڈرامہ ہے جسے شیخ رشید ایکسپوز کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم کیسے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں جا  سکتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اور ملازمین کو اے گریڈ دیکر جاؤنگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بزدل لوگ ہیں کہتے ہیں پبلک اکاونٹ کمیٹی میں

شیخ رشید پیش نہ ہو۔ انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سے ڈھیل مانگ رہے ہیں جو نہیں ملے گی انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کے ساتھ سایہ بن کر ہوں۔انہوں نے کہاکہ دو بڑے خاندان ہیں نوازشریف اور زرداری ڈاکو لٹیرے ہیں،سینہ چیر کر بتانا چاہتا ہوں ڈاکوؤں نے شب خون مارا ہے،آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکر صاحب سب سن رہے ہونگے، ان لوگوں کی جیل جانے سے جان جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…