اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سول نافرمانی ،لوگوں کو ٹیکس ادا نہ کرنے اور پارلیمنٹ کا دروازہ توڑنے پر نااہلی ،فیصلے کی گھڑی آگئی، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر ریمارکس دیئے ہیں کہ اس بات کا فیصلہ آئندہ سماعت پر کریں گے کہ لارجر بینچ بنانا ہے یا نہیں. لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے لائرز فانڈیشن کی دائر متفرق درخواست پر سماعت کی.دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت سے کیس کی جلد سماعت کی استدعا کی جسے مسترد کر دیا گیا.

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متفرق درخواست کو اصل کیس کے ساتھ مارچ میں سنیں گے، جس پر درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس پر لارجر بینچ بننا چاہیے.عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ اس بات کا فیصلہ آئندہ سماعت پر کریں گے کہ لارجر بینچ بنانا ہے یا نہیں.خیال رہے کہ لائرز فانڈیشن کی درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نیازی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا. درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے لوگوں کو اکسایا تھا کہ وہ ٹیکس ادا نہ کریں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں جبکہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے.عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں، انہوں نے ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش بھی کی. درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ وزیراعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل قرار دے اور اس کے ساتھ یہ استدعا بھی کی گئی کہ عدالت عمران خان کے خلاف 124 اے کے تحت کارروائی کا حکم بھی جاری کرے.خیال رہے کہ 21 جنوری 2019 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ آئندہ ایسی درخواست کی گئی تو جرمانہ کریں گے. مذکورہ درخواست حافظ احتشام کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے جولائی 2018 کے انتخابات سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…