جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جب حکومت سنبھالی تو پتہ چلا حالات کس قدر خراب ہیں،اب ہم کیا کریں گے؟وزیراعظم عمران خان نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو پتہ چلا حالات کس قدر خراب ہیں،ماضی میں کبھی ملک کو اتنے زیادہ خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،ملک کی یہ حالت کرپشن اور بدنظمی کی وجہ سے ہوئی ہے،آئی ایم ایف کے پاس جانا ہمارے لئے آسان راستہ تھا لیکن عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے دوست ممالک کا رخ کیا ،سیاحت کو فروغ دے کر ہم اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں ،

ملک کی سیاحت کے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کچھ بھی نہیں ہے،ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سیاحت سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اوور سیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات میں اضافہ کررہے ہیں ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاس ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کی صورت میں وطن میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے، پاکستان انشاء اللہ ترقی پذیر ممالک کیلئے مثال بنے گا،ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات لارہے ہیں،ملک کی خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کے مفاد کیلئے بنائیں گے ،پوری دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت کروائینگے۔جمعرات کو بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی اور معاملات کو اندر سے دیکھا تو پتہ چلا کہ حالات کس قدر خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کبھی بھی ملک کو اتنے زیادہ خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ حالات اس قدر خراب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ حالت کرپشن اور بدنظمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے مشکل وقت ہے، توازن اور ادائیگیوں کا بحران ابھی ختم نہیں ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانا ہمارے لئے آسان راستہ تھا لیکن اس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اس لئے ہم نے دوست ممالک کا رخ کیا تاکہ ان سے فنڈز حاصل کرکے گزارا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت کو فروغ دے کر اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کر سکتا ہے، ہمارا مکران کا ساحل، شمالی علاقہ جات سیاحت کیلئے جنت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سیاحت سے ختم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سیاحت میں اتنی طاقت ہے کہ سوئٹزرلینڈ بھی اس کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ماؤنٹین ٹورازم، مذہبی سیاحت اور تاریخی ٹورازم کا کوئی ثانی نہیں ہے لیکن ہم نے سیاحت کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے مشکلات کھڑی کر رکھی تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد اوور سیز پاکستانیوں کو بہت سی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا لیکن اب ہم اوور سیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بیرون ممالک جا کر بہت محنت کی، ان میں ملک کی قدر ہم سے زیادہ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے ذہن میں ملک واپسی کا ارادہ ضرور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام قونصل خانوں کو ہدایت کی ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور آہستہ آہستہ ان سہولیات میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے

پاس ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کی صورت میں وطن میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی زیادہ سے زیادہ سرٹیفکیٹ خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ داروں کیلئے ورجن ٹیریٹری ہے اور انشاء اللہ یہ ملک جو آج مشکل حالات میں ہے، بہت تیزی سے آگے جائیگا اور ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک مثال بنے گا۔انہوں نے کہا کہ کاروبارمیں اضافے کیلئے بھی آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں بھی اصلاحات لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کے مفاد کیلئے بنائیں گے اور پوری دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…