اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ! ہائیکورٹ نے ایسا فیصلہ جاری کردیا کہ ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 31  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ سے متعلق نوٹیفیکیشن (حکم نامہ) پر عمل درآمد روک دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ پر حکم امتناعی جاری کرکے عمل درآمد روک دیا۔

عصمت اللہ خان نامی شہری نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کے تحت حکومت عوام کو ریلیف دینے اور اْن کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے لہذا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ 70 فیصد غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔فاضل ڈویژن بینچ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق سرکاری نوٹیفیکیشن معطل کرکے حکومت اور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 فروری کو جواب طلب کرلیا۔فاضل عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ اگر کسی کمپنی یا دکاندار نے مذکورہ ادویات کو چھپانے یا ذخیرہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے بارے میں بھی عدالت کو مطلع کیا جائے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…