اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان قومی اسمبلی میں شہبازشریف سے ہاتھ نہ ملانے کے بہانے اپنی سیٹ پر جانے کیلئے کس راستے کا انتخاب کرتے ہیں؟دلچسپ انکشاف‎

datetime 30  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کواپوزیشن کے ساتھ بڑے دل کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ ان کے وزراء پارلیمنٹ میں بدکلامی اور بدتہذیبی سے ماحول خراب کرتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار خرم دستگیر نے بدھ کونجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ماحول حکومتی وزراء کی بدکلامی اور بدتہذیبی کی وجہ سے خراب ہوا ہے اور حیران ہوں کہ جن لوگوں نے پارلیمنٹ کے باہر 126دن دھرنا دیا اور گیلی شلواروں کی باتیں کیں پی ٹی وی پر ڈنڈا بردار افراد سے قبضہ کیا ، پارلیمان کے جنگلے گرا کر حملہ آور ہوئے وہ آج ہمیں اخلاقیات کا بھاشن دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سوچنا ہوگا کہ وہ کس طرف پارلیمان کو لے کر جارہے ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) عوامی نیشنل پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی کوشش ہے کہ احسن طریقے سے معاملات کو آگے بڑھایا جائے لیکن ہماری طرف سے کبھی بھی پارلیمان میں غلط زبان استعمال نہیں ہوئی لیکن جب شہباز شریف نے عمران خان کو سلیکٹڈ وزیراعظم بولا تو پھر کڑوا سچ سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے لیکن سچ نہ سننے کا ملبہ ہم پر ڈال دیاجاتا ہے خرم دستگیر نے کہا کہ چوبیس جنوری کو جب وزیراعظم ایوان میں داخل ہوئے تو وہ شہباز شریف سے ہاتھ نہ ملانے کے بہانے نشستوں کے اندر سے اپنی کرسی کی جانب گئے اور وہاں پربراجمان ہوگئے تاکہ شہباز شریف سے ہاتھ نہ ملانا پڑے اب عمران خان لیڈر آف ہاؤس ہیں انہوں نے اس ایوان کو چلانا ہے تو بڑے دل کا مظاہرہ بھی کرنا ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن) اپنے لیڈر نواز شریف کے ریکارڈ کو تہذیب کے دائرہ کار میں دہراتے ہوئے عوام کی آواز ہر سطح پر بلند کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…