اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز سانحہ ساہیوال کے متاثرین اسلام آباد آئے اور قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت بھی کی ۔روزنامہ جنگ کے مطابق چیئرمین داخلہ کمیٹی رحمٰن ملک نے سانحہ ساہیوال کے لواحقین سے ان کی نشستوں پر جاکر خیریت دریافت کی۔رحمٰن ملک نےسانحہ میں جاں بحق افراد کو شہید قرار دیتے ہوئے دعا کرائی۔ اجلاس کے آغاز پرایک سرکاری اہلکار
نے قرأت شروع کی اور بھول گئےجس پر جاوید عباسی نے تلاوت کی۔رحمن ملک نے سانحہ ساہیوال پر سینیٹرجاوید عباسی کی قرار داد کا لواحقین کی سہولت کیلئے پنجابی زبان میں ترجمہ کرکے سنایا۔ اعظم سواتی اور شہزادوسیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر سطح پر انکوائری کی حمایت کی، حکومت کو اس واقعہ کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔