اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب ، ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور نے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل امین گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ گومل میڈیکل کالج اور ڈی آئی خان کے اسکولوں کی کارکردگی
صوبے بھر میں پہلے نمبر پررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے، تعلیمی اداروں میں سیاست نہیں ہونی چاہئے، اس سے ادارے کو نقصان پہنچتا ہے۔فیصل امین گنڈہ پور کامزید کہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں باہر سے لوگ آئے تھے، ملک میں ناموس رسالت کا کوئی مسئلہ نہیں محض سیاسی چکر چلایا گیا۔