اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جوہری صلاحیت کے حامل میزائل ’’نصر‘‘ کے کامیاب تجربے نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کیخلاف فوری روایتی کارروائی شروع کرنے کے خیال کو خاک میں ملا دیا ۔روزنامہ جنگ کے مطابق نصر کے تجربے نے بھارتی کمانڈرز کو پریشان کر دیا ۔ اسی دوران بھارتی آرمی چیف نے اشارتاً کہا ہے کہ بھارتی فوج میں بریگیڈیئرز کی تعداد کم کی جائے گی۔ انٹی گریٹڈ بیٹل گروپس کا تعلق بھارتی فوج کے
کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن سے ہے جو 02-2001ء میں آپریشن پراکرم کی ناکامی کے بعد پیش کیا گیا تھا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل ’’نصر‘‘ کی رینج 60؍ کلومیٹر ہے۔ لیکن یہ بات حیران کن نہیں کہ میزائل تجربہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے انٹی گریٹڈ بیٹل گروپس کو دوبارہ فعال کرنے کے اعلان کے موقع پر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹی گریٹڈ بیٹل گروپس کا مقصد جنگی مشقیں ہوگا اور مئی میں ان کا طبعی امتحان لیا جائے گا۔