جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی کفایت شعاری مہم کھوہ کھاتے! سانحہ ساہیوال پر عثمان بزدار کی خصوصی آمد پر قومی خزانے کو کیسے بیدردی سے استعمال کیا گیا؟دعوؤں کی قلعی کھل گئی

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(وائس آف ایشیا)پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں نمایاں کامیابی کے بعد موجودہ حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے اور قومی خزانے کے بے دریغ استعمال کو روکنے کے عزم کا اظہار کیا تھا لیکن حکومتی نمائندوں نے حکومت کے ان تمام دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ حال ہی میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال کے زخمی بچوں کی تیمارداری اور متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کے لیے ساہیوال کا دورہ کیا تھا ۔

لیکن وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ دورہ قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پریس بریفنگ اورزخمیوں کی عیادت کے لیے آدھا گھنٹہ مخصوص کررکھا تھا۔ضلع اورڈویژن کے اعلی افسران نے سادگی اورانصاف کی دعویدارجماعت پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلی عثمان بزدار کے لیے لاکھوں روپے مالیتی قیمتی بیڈ شیٹ اورغیر ملکی ڈنر سیٹ خرید لیے جنہیں سرکٹ ہاؤس اورسول ریسٹ ہاس پہنچایا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارمیڈیا کے تندوتیز سوالات سے بچنے اورمتاثرہ خاندان سے ملاقات کئے بغیر ہی لاہور کے لیے چلے گئے ، انہوں نے ایک کپ چائے بھی نہیں پی جبکہ سرکاری نوکری کے تقاضوں کو سمجھنے والے افسران نے وزیراعلیٰ کے استقبال اورآسائشوں کے لیے چند لمحوں میں ہی قومی خزانے سے لاکھوں روپے کی انتہائی مہنگی خریداری کرڈالی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ساہیوال سے روانگی کے فوری بعد لاکھوں روپے سے خریدی گئی قیمتی بیڈشیٹیں اورمہنگی ترین غیرملکی کراکری اور دیگر پرتعیش اشیا مبینہ طور پر مختلف افسران کے گھروں میں منتقل کردی گئیں۔ یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ ساہیوال پہلے ہی تنقید کی زد میں ہے جس کی وجہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا اسپتال میں زیر علاج زخمی عمیر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرنا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…