منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منی لانڈرنگ کیس!آصف زرداری اور فریال تالپور نےاچانک ایسا قدم اٹھا لیا کہ ہر کوئی ہاتھ ملتا رہ گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آن لائن)سابق صدرآصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورنے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی نظر ثا نی درخواست دائر کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورنے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست دائرکردی۔ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست تیارکی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں فائنل چالان داخل کرنے میں ناکام رہا، عدالت عظمیٰ نے تسلیم کیا کہ جے آئی ٹی قابل قبول شواہد نہ لاسکی، چاہتے تھے کہ معاملہ صاف شفاف اندازسے منطقی انجام تک پہنچے، ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجودقابل جرم شواہد تلاش نہ کرسکا، ایف آئی اے کی استدعا پرسپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دی، جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے،تحریری جواب دیا اور جے آئی ٹی ہمارے خلاف براہ راست شواہد تلاش نہ کرسکی۔درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی ٹی نے ہمارے موقف کو شامل کئے بغیررپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی وہ مفروضوں اورشکوک وشبہات پرمبنی تھی جب کہ جے آئی ٹی نے بھی معاملے کی مزید انکوائری کی سفارش کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کی عدم موجودگی میں مختلف اداروں پرمشتمل جے آئی ٹی نہیں بنائی جاسکتی ، سپریم کورٹ 7 جنوری کے فیصلے پرنظر ثانی کرئے، سپریم کورٹ کے حکم سے فیئرٹرائل کا حق متاثر ہوگا جب کہ مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، آصف علی زرداری کو ساری زندگی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا جب کہ عدالت نے مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا حکم فیصلے کا حصہ نہیں بنایا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…