اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک پاکستان میں مختلف منصوبوں میں مزید ایک ارب ڈالر ( ایک کھرب 39ارب روپے ) سے زائد کی سرمایہ کاری کرےگا، روزنامہ جنگ کے مطابق ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک نے پاکستان میں ٹرانسپورٹ ، شہروں اور دیہات میں پانی اور توانائی کی فراہمی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے جس کا اعلان آئندہ چندروز میں کیا جائیگا، ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ پروجیکٹ
پر 10کروڑ ڈالر ، راولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ میں 40کروڑ90لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی، لاہور میں پانی اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ کیلئے 40کروڑ ڈالر اور کراچی میں پانی اور سیوریج کے منصوبے کیلئے 18کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا۔ نیشنل موٹروے ( ایم فور)پروجیکٹ کیلئے 10کروڑڈالر اور تربیلا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے پانچویں توسیع منصوبے کیلئے 30کروڑ ڈالر کی پہلے سے ہی منظوری دی ہوئی ہے ۔