پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سبحان اللہ!پی ٹی آئی حکومت کا ہر سال 100معمر افراد کو مفت حج کروانے کا اعلان

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،سرگودھا(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے ہر سال 100 افراد کو مفت حج کروانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت ہر سال 75 سال سے زیادہ عمر کے 100افراد کا بذریعہ قرعہ اندازی انتخاب کرکے سرکاری خرچ پر حج کروائے گی۔البتہ ان افراد کی دیکھ بھال کیلئے ساتھ جانیوالے افراد کو اپنے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنا ہوں گے ۔

دریں اثنا وزارت مذہبی امور نے تین فضائی کمپنیوں سے پاکستان عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے لے جانے اور واپس لانے کا معاہدہ فائنل کرلیا ہے ،آنے والے حج آپریشن میں پی آئی اے ،ائیر بلیو اور سعودی ائیر لائن سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کی ذمہ داری پوری کریں گے ،شمالی علاقوں کیلئے حج کرایہ 1لاکھ 10ہزار جبکہ جنوبی علاقوں کیلئے حج کرایہ 1لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے گذشتہ سال کی نسبت حج کرایوں میں 16ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ،سعودی ائیر لائن سے فریضہ حج کیلئے جانے والے مسافر46کلو گرام جبکہ پی آئی اے کے زریعے جانے والے عازمین کو 35کلو گرام وزن لانے کی اجازت ہوگی ،تمام عازمین کو ائیرپورٹ پر 5لٹر آب زمزم دیا جائے گا،کراچی ائیرپورٹ سے جانے والے عازمین کی کلیرنس پاکستان میں ہوگی ،بلوچستان کے حجا ج کوئٹہ ائیرپورٹ سے براہ راست جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق آنے والے حج آپریشن کیلئے تین فضائی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری طور پر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے مسافروں کو پہنچانے کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت پی آئی اے سمیت ائیربلیو اور سعودی ائیر لائن کی پروازیں پاکستانی عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچائیں گے معاہدے کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں سے جانیو الے عازمین 1لاکھ 10ہزار روپے کرائے کی مد میں ادا کریں گے جبکہ پاکستان کے جنوبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمین 1لاکھ روپے ٹکٹ کی مد میں ادا کریں گے جبکہ گذشتہ سال شمالی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو کرایہ 93ہزار اور جنوبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کا کرایہ 84ہزار روپے تھا معاہدے کے مطابق سعودی ائیر لائن سے جانے والے پاکستانیوں کو 46کلو گرام وزن لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ پی آئی اے سے جانے والے عازمین کو 35کلو گرام وزن ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی تاہم اس میں آب زمزم کا وزن شامل نہیں ہوگا اور تمام عازمین کو 5لٹر آب زمزم ائیر پورٹ پر ہی فراہم کیا جائے گامعاہدے کے تحت پی آئی اے بلوچستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے مسافروں کو کراچی اور سکھر ائیرپورٹ کی بجائے کوئٹہ ائیرپورٹ سے ہی براہ راست سعودی عرب لے جائے گی جبکہ کراچی ائیرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے عازمین کی کلیرنس جدہ ائیرپورٹ کی بجائے کراچی ائیرپورٹ پر ہی ہوگی اور یہ کلیرنس تجرباتی بنیادوں پر سعودی وزارت حج کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہورہی ہے اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اگلے سال دیگر شہروں سے بھی پاکستانی عازمین کی کلیرنس پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس پر ہی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…