جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طلباء پیسہ بنانا زندگی کا مقصد نہ رکھیں، جن لوگوں نے پیسے کو زندگی کا مقصد بنایا وہ ۔۔! وزیراعظم عمران خان نے طلباء کو خوبصورت نصیحتیں، انتباہ کردیا

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جانے والے سرمایہ کارواپس آگئے ہیں ،جمہوریت میرٹ کا نام ہے،جمہوریت احتساب اور جواب دہی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، شہباز شریف نے عثمان بزدار کیلئے گھٹیا زبان استعمال کی ،نواز شریف کو ایک آمر نے وزیراعلیٰ بنایا اور شہباز شریف بھائی کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب بنے،عثمان بزدارکی زندگی کا مقصد پیسے بنانا نہیں ،

پنجاب کے بہترین وزیراعلیٰ ہوں گے ،چین میں 400 وزیروں کو جیلوں میں ڈالا گیا، حکمرانوں سے ان کے مال کے بارے میں پوچھنے سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑتی،ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنائیں گے تو عروج پائیں گے ،طلباء پیسہ بنانا زندگی کا مقصد نہ رکھیں، جن لوگوں نے پیسے کو زندگی کا مقصد بنایا ان کو آپ خوش نہیں دیکھیں گے، دوسرے انسانوں کی بہتری کیلئے کام کرنا اللہ کو پسند ہے، اپنی غلطیوں کاجائزہ لیں، محنت کریں اور اوپر آئیں۔ اتوار کو یہاں نمل کالج کے سالانہ تقریب اسناد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طلبہ کے والدین کے چہروں پر خاص خوشیاں دیکھ رہا ہوں، طلبا سے زیادہ والدین کے چہروں پرخوشی ہے، دیہاتی علاقے میں پرائیویٹ یونیورسٹی کے بارے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، اتنے دور دراز علاقے میں یونیورسٹی قائم کرنا مشکل ہوتاہے، کامیاب طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کامیابی اسے دیتا ہے جو محنت کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ شعبہ لائیواسٹاک میں پاکستان 7ویں نمبر پر ہے، شعبہ لائیواسٹاک اور زراعت میں جدیدٹیکنالوجی متعارف نہیں کرائی گئی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بین الاقوامی زرعی کمپنی کارگل کا کہنا ہے کہ ہم یہاں سے 2012 میں واپس چلے گئے تھے کیونکہ یہاں بہت زیادہ کرپشن تھی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک سے اربوں روپے چوری کیے گئے، بڑی بڑی کمپنیاں کرپشن کے باعث ملک چھوڑ کر چلی گئی تھیں لیکن اب ہمارا ملک اٹھ رہا ہے اور سرمایہ کار آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں،وہ ملک جسے دودھ دنیا کو بیچنا چاہیے ہم یہاں پاکستان میں سوکھا دودھ درآمد کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم یہاں ایگری بزنس پروگرام کا آغاز کررہے ہیں،ماڈرن ایگری کلچر ٹیکنالوجی کے بانی بنیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پتہ نہیں کون سی تکنیک استعمال کرنی چاہیے، امریکا میں ایک گائے سے 26 لیٹر دودھ حاصل کیا جاتا ہے تاہم پاکستان میں ایک گائے سے 6 لیٹر دودھ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ قوم آگے نکل جاتی ہے جو تحقیق کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کیونکہ ہم محنت نہیں کرتے، کامیابی انہیں ملتی جو محنت اور تحقیق کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب تو یہ بھی علم ہے کہ ایک کھیت میں کتنا پانی اور کتنی کھاد چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ علامہ اقبال جانتے تھے کہ مغرب کی طاقت کیا ہے اور ہماری طاقت کیا ہے،اپنی ثقافت کو اپنے دین کو نہیں بھولیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم نمل میں ایگرو بزنس ماڈرن ایگری کلچر ٹیکنالوجی کا آغاز کرررہے ہیں اور ملک میں جدید ایگریکلچر ٹیکنالوجی بانی بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ دو قسم کے دنیاوی نظریات ہیں ،

ایک نظریہ یہ ہے کہ اپنے لیے بے حساب پیسہ کماتے جائیں اس نظرے کی وجہ سے 62 افراد ایسے ہین جن کے پاس دنیا کے ساڑھے 3 ارب افراد جتنی دولت ہیں اور انہیں اپنا پیسہ ختم کرنے میں 4 سو برس لگیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ دوسرا نظریہ یہ ہے کہ آپ پہلے اپنی ضروریات پوری کریں اور سوچیں کہ میں دوسرے انسانوں کیلئے کیا کرسکتا ہوں۔عمران خان نے طلبا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چیلنجز کو قبول کریں اور ہارنے سے نہیں ڈریں۔انہوں نے کہاکہ زندگی میں چیلنج کا ہونا ضروری ہے ورنہ انسان بوڑھا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ نمل یونیورسٹی ایک پلیٹ فارم ہے لیکن پیسے کو زندگی کا مقصد نہیں بنائیں، انہوں نے کہا کہ پیسے بنانے والوں کو میں نے کبھی خوش نہیں دیکھا کیونکہ آپ سے امیر کوئی دوسرا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بل گیٹس نے جتنا پیسہ کمایا وہ اب انسانیت پر خرچ کرتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میرے لیے آسان راستہ تھا کرکٹ پر بات کرتا اور زندگی گزار دیتا لیکن انسان کا جب چیلنج ختم ہوتا ہے تو وہ ختم ہو جاتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جب ہم کرکٹ میچ جیتتے تھے تو ساریبھول جاتے تھے کہ ہم نے غلطیاں کیں

لیکن جب ہم ہارتے تھے تو آپ کو اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، سب آپ کو یاد کرواتے ہیں کہ آپ نے کیا غلطیاں کیں ،صبح اخبا اٹھا کر دیکھیں تو وہاں ہر کوئی آپ کی غلطیاں بتا رہا ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جب ہمیں پہلے الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہیں ملی تو ہماری پارٹی والے گھروں میں چھپ گئے ، پھر پارٹی اکھٹی کی دوسرا الیکشن آیا اور ہمیں صرف ایک سیٹ ملی ، عوام میں مذاق اڑتا تھا ، اخباروں میں طنز ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا سفر سیدھا نہیں ہوتا ، لائن سیدھی تب ہوتی ہے جب انسا ن قبر میں چلا جاتا ہے ،

زندگی اونچ نیچ کا نام ہے، کامیابی انسا ن کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ ہار سے نہیں ڈرتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک ویژن کے تحت بنا تھا لیکن مشہور ہوا کہ اس علاقے میں صرف مفرور رہتے ہیں،پاکستان کو اللہ نے سب کچھ دیا ہے ، صرف یوٹیلائز کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ جمہوریت میرٹ کا نام ہے،جمہوریت احتساب اور جواب دہی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔وزیراعظم نے کہا کہ چین میں 400 وزیروں کو جیلوں میں ڈالا گیا، حکمرانوں سے ان کے مال کے بارے میں پوچھنے سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑتی۔

عمران خان نے کہاکہ پاکستان کا جوبھی لیڈر ہوگا وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے عثمان بزدار پر گھٹیا سی زبان استعمال کی لیکن شہباز شریف سے پوچھنا چاہیے ان میں کیا قابلیت تھی جو وہ وزیر اعلیٰ بن گئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایک آمر نے وزیراعلیٰ بنایا اور شہباز شریف بھائی کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب بنے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پنجاب کے بہترین وزیراعلیٰ ہوں گے کیونکہ ان کی زندگی کا مقصد پیسے بنانا نہیں ہے، ان میں عاجزی ہے۔عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے وہ غریبوں کے مسائل سے آگاہ ہیں،

وہ پنجاب میں بہترین ہسپتال بنائیں گے اور بینکوں سے قرض نہیں لیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عثمان بزدار وزارت کو پیسہ بنانے کیلئے استعمال نہیں کریں گے اور نہ ہی وہ شوگر ملزم نہیں بنائیں گے،عثمان بزدار 40 گاڑیوں کے پروٹوکول میں نہیں پھرتے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ عثمان بزدار اپنے بیٹوں کو ارب پتی نہیں بنائیں گے، نہ ہی اپنے رشتہ داروں کو نوازیں گے۔پاکستان کو ریاست مدینہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں حکمران بھی جوابدہ تھے، ریاست مدینہ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے جہاں سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دی گئی۔ ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنائیں گے تو عروج پائیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اپنے آبائی شہر میانوالی پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور نمل کالج کی انتظامیہ نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…