اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

حکومت ادھار کی رقم پر خوش ،اگر عمران خان احتساب چاہتے ہیں تو اپنے وزراء کا بھی احتساب کریں اور سب کو پکڑیں،بڑا مطالبہ کردیا گیا

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کینسل کیے گئے تو پارلیمنٹ نہیں چلے گی،اگر حکومت احتساب چاہتی ہے تو اپنے وزراء کا بھی احتساب کرے اور سب کو پکڑیں،اللہ کرے حکومت اپنی مدت پوری کرے،حکومت ادھار کی رقم پر خوش ہورہی ہے۔

ادھار پر کوئی گھر یا فیکٹری نہیں چلتی۔ اتوار کویہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے فیصلے کریں جس سے بہتری آئے، اگر حکومت احتساب چاہتی ہے تو اپنے وزراء کا بھی احتساب کرے اور سب کو پکڑیں۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے بغیر پارلیمنٹ نہیں چل سکتی، جس پر صحافی نے سوال کیا شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کینسل ہوئے تو اپوزیشن کیا کرے گی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ پھر وزراء پارلیمنٹ میں نہیں آسکیں گے، ہم بھی نہیں آئیں گے اور پارلیمنٹ نہیں چلے گی۔انہوں نے سوال کیا کہ اپوزیشن لیڈر کے بغیر پارلیمنٹ کیسے چل سکتی ہے، ان کے پروڈکشن آرڈر کینسل کیے جانے کا مطلب ہے یہ پارلیمنٹ چلانا نہیں چاہتے، اللہ کرے حکومت اپنی مدت پوری کرے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکومت ادھار کی رقم پر خوش ہورہی ہے، ادھار پر کوئی گھر یا فیکٹری نہیں چلتی، پاکستان کو تو صرف ڈپازٹ کرنے کے لئے پیسے ملے ہیں اور اس پیسے کو ہم ہاتھ بھی نہیں لگا سکتے جبکہ اس پر 3 فیصد سود بھی دے رہے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ منی بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف دیا گیا، زراعت کے شعبے کونہیں،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کوئی رعایت نہیں کی گئی۔ عمران خان نے کہا تھا کہ 50 لاکھ گھر گراؤں گا، بناؤں گا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…