اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

’’ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘‘ حکومت نے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 26  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)حکومت پاکستان ڈالر کرنسی میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے نام سے 31 جنوری کو ایک بانڈ کا اجراء کر رہی ہے ۔ جس سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے تارکین وطن پاکستانیوں کی بچت کو یقینی بنانا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ ان سرٹیفیکیٹس کی مچورٹی مدت دو قسم کی ہو گی ۔ ایک تین سال کی جس میں 6.25 فیصد کا ریٹرن ملے گا اور دوسرے کی مچورٹی مدت پانچ سال ہو گی

جس کا منافع ریٹرن 6.75 فیصد ہو گا ۔ اس حوالے سے ٹرانزکشن مکمل کرنے کے لئے چار بنکوں کو منتخب کیا گیا ہے دوسرے عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ حکومت اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر دنیا بھر میں جاری کیا جائے گا ۔ ان سرٹیفیکیٹس کے حوالے سے قواعد و ضوابط وفاقی کابینہ نے گزشتہ دنوں منظور کئے تھے کیونکہ اپنی نوعیت کی یہ پہلی ٹرانزکشن ہو گی جس میں صرف تارکین وطن پاکستانیوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…