جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان حکومت کی کارکردگی کیسی ہے؟ پاکستان کی آدھے سے زیادہ آبادی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی حکومت کو کئی طرح کے اسکینڈلز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ سے لے کر آئی جی اسلام آباد کے تبادلے تک حکومتی نمائند ے عدالت کے روبرو بھی پیش ہوئے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کے کئی بیانات کو لے کر بھی اپوزیشن کی طرف سے مذاق بنایا گیا۔

تاہم پاکستانی عوام نے وزیراعظم عمران خان کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کی کارگردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔گیلپ سروے کے مطابق 51فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کی کارگردگی کو تسلی بخش کہا ہے۔گیلپ سروے میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے لوگوں سے سوالات کیے گئے۔سروے کے مطابق شہری آبادی اور نوجوانوں کی اکثریت وزیراعظم عمران خان سے خوش ہیں۔13 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کی کارگردگی کوبہت اچھا کہا، 38 فیصد آبادی نے اچھی کہا جب کہ 26فیصد لوگوں نے وزیراعظم کی کارگردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا،20فیصد پاکستانیوں کی رائے میں وزیراعظم کی کارگردگی بہت بری رہی جب کہ تین فیصد عوام نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا۔اگر شہری آبادی کی بات کریں تو شہری آبادی میں 15فیصد لوگ عمران خان سے بہت خوش ہیں جب کہ 44فیصد شہری آباد نے عمران خان کی کارگردگی کو اچھا قرار دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نوجوانوں میں مقبول نظر آئے ۔15فیصد نوجوانوں نے ان کی کارگردگی کو بہترین جب کہ 44فیصد نوجوانوں نے اچھا قرار دے دیا۔جب کہ ایک اور رپورٹ میں پنجاب کی 48 فیصد عوام نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے جس کے تحت یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ اقتدار میں آنے کے تقریباً 5 ماہ بعد ہی صوبائی حکومت عوام کو کافی حد تک مطمئن کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…