اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے ایف بی ار اور ایف آئی اے کو ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر میں موجود اپنے تمام دفاتر کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ وزیراعظم کے احکامات کے حوالے سے پیش رفت بتائی جائے کہ ایف آئی اے اور ایف بی آر ایمنسٹی سے فائدہ اٹھانے والے افراد کو حراساں کیوں کر رہا ہے ذرائع کے مطابق تمام چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم
گذشتہ دور حکومت میں بہرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ملک میں موجود لوگوں کو ایمسٹی دی گئی تھی کہ اسے افراد جنہوں نے اپنی جعدادیں اود نقدی ظاہر کین وہ زیادہ سے زیادہ 5 فیصد ٹیکس دے کر اپنی جعداد کو وائٹ کروا سکتے ہیں حکومت کو ٹیکس ایمسٹی سکیم سے ایک ارب سے زائد ٹیکس وصول ہوا تھا گزشتہ چند ماہ سے ایف بی آر اور ایف آئی اے بیرون ملک جعداد رکھنے والوں سے اور ایمسٹی سے فائدہ اٹھانے والے افراد کو تنگ کرنا شروع کر دیا تھا اس حوالے سے کراچی چمبر اف کامرس نے وزیر خزانہ کو شکایت بھی کی تھی۔