امریکہ کی پاکستان کو افغان امن میں مدددینے کے بدلے حیران کن آفر !بھارت کو مرچیں لگ گئیں

24  جنوری‬‮  2019

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی سینیٹر لِنڈ سے گراہم جنہوں نے رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی حکام سے افغان جنگ کو ختم کرنے میں مدد کرنے پر مفت تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کی پیشکش کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران سینیٹر گراہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں آپسی تعلقات کو بہتر کرنا ہوگا۔

اس سے قبل سینیٹر گراہم نے افغانستان کے حالیہ دورے کے بعد پاکستان کو ایف ٹی اے پیشکش کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہم پاکستان جائیں اور طالبان کو امن مذاکرات کی میز تک لانے پر مفت تجارتی معاہدہ پیش کریں تو افغان جنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ریپبلکن رکن لنڈسے گراہم کو ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس میں قریبی ساتھی تصور کیا جاتا ہے اور امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خیالات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے کے لیے ان کا استعمال کرتے ہیں۔گزشتہ ہفتے اسلام آباد جانے سے قبل سینیٹر گراہم نے دیگر امریکی حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستانی حکام کو ایف ٹی اے کی پیشکش پر بات کریں گے اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی واشنگٹن کے دورے کو ممکن بنانے پر غور کریں گے۔قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ میں پاکستان میں نئی قیادت سے ملنے کا خواہشمند ہوں اور ہم ایسا مستقبل قریب میں کریں گے۔تاہم واشنگٹن کے سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ عمران ملاقات اور پاکستان کے لیے ایف ٹی اے کی پیشکش صرف اس وقت ممکن ہے جب واشنگٹن افغان جنگ میں معاہدے پر اسلام آباد کی کوششوں سے مطمئن ہوگا۔حال ہی میں امریکا اور افغان حکام نے پاکستان کی قطر اور متحدہ عرب امارات میں امریکا طالبان امن مذاکرات منعقد کرنے میں مدد کو سراہا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…