اسلام آباد( آن لائن ) وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ کی سزا 10 سال کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف جرمانہ 5 کروڑ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ کی سزا 3سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے جبکہ اس دھندے میں ملوث افراد، کمپنیوں اور ان کے ڈائریکٹروں کے خلاف جرمانہ بھی 50 لاکھ سے بڑھاکر 5 کروڑ کرنے
کی منظوری دیدی ہے۔ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تناظر میں کی گئی ان ترامیم کے تحت دیگر قوانین کوبھی سخت کیا جارہا ہے۔ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی جائیداد 90دن کے بجائے اب 6ماہ تک بحق سرکارضبط کرنے کے اختیارات بھی دیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ ان ترامیم کو آج 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے ضمنی بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔