لاہور ( این ا ین آئی) لاہو ہائیکورٹ نے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی نااہلی کیلئے انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے ناکام امیدوار (ن) لیگ پی پی 158 احسن شرافت کی احمد فہیم بھٹی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر الیکشن پٹیشن پر اپنا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں الیکشن پٹیشن اوتھ کمشنر کی تصدیق کے بغیر دائر کی گئی
جسکی قانونی حیثیت نہیں کیونکہ الیکشن پٹیشن دائر کرنے سے قبل اوتھ کمشنر کی تصدیق ضروری ہے ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عبدالعلیم خان نے الیکشن لڑتے وقت گوشوارے چھپائے ، وہ اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے 93لاکھ کے نادہندہ ہیں ، ان کیخلاف ایف آئی اے اور نیب میں انکوائریاں زیر سماعت ہیں جبکہ انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل رہا ۔فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ ن لیگ والوں کے منہ لٹک گئے ۔