جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطرمیں پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی بھی عمران خان کا خطاب سننے آ گئے،وزیر اعظم پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

datetime 23  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (وائس آف ایشیا) وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ روز دورہ قطر کے دوران پاکستانیوں سے خطاب کیا۔ قطر میں مقیم پاکستانیوں نے دوحہ الوقارہ سٹیڈیم میں وزیراعظم عمران خان کی آمد پر ان کا پرجوش خیرمقدم کیا۔منگل کو وزیراعظم جب خطاب کیلئے سٹیڈیم میں پہنچے تو ہزاروں پاکستانیوں نے کھڑے ہو کر ان کا زبردست استقبال کیا اور پورا سٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان زندہ باد اور وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران وقفہ وقفہ سے نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا اور پاکستانیوں نے وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔پاکستانی شہریوں کا ہجوم وزیر اعظم کا خطاب سننے امڈ آیا۔تاہم وزیراعظم عمران خان کا قطر میں خطاب سننے صرف پاکستانی نہیں بلکہ انڈین بھی آگئے۔ہندوستان سے تعلق رکھنے والی سکھ برادری کا کہنا ہے کہ ہماری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہو چکی ہے۔سکھ برادری نے وزیراعظم عمران خان کا کرتارپور راہداری کھولنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔سکھ برادری کا کہنا ہے عمران خان نے جو قدم اٹھایا ہے وہ رہتی دنیا تک ہم سنہری حروف میں لکھیں گے۔انڈیا میں پنجاب سے آئے سکھ وزیراعظم عمران خان کا خطاب سن کر بہت خوش ہوئے اور ان سے ملنے کے بعد ان کی خوشی دیدنی تھی۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی نے کی دعوت پر 21 سے 22 جنوری تک قطر کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف، چیئرپرسن وزیراعظم ٹاسک فورس برائے توانائی اور خارجہ سیکرٹری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

عمران خان کے دورہ قطر پر جاری اعلامیہ کے مطابق دیوان امیری پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی اور وزیراعظم عمران خان اور امیر قطرنے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر قطر نے وزیراعظم کو پاکستان میں حکومت کی پرامن منتقلی اور وزیراعظم کے طور پر ان کے انتخاب پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو پاکستانکی ترقی کے لئے تمام ممکن حمایت کا یقین دلایا۔ امیر قطر نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ قبل ازیں پیر کو دوحہ پہنچنے پروزیراعظم نے قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر وفود کی سطح پر ملاقات کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…