نوازشریف پر تنقید کرنیوالے عمران خان نے خود بھی ہاتھ میں’’پرچی‘‘ پکڑ لی،امیر قطر سے ملاقات کے دوران پرچی لیکر بیٹھے رہے،سوشل میڈیا پر وزیر اعظم شدید تنقید کی زد میں آگئے‎

23  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کو ہاتھ میں پرچی پکڑ کر عالمی میٹنگز میں جاتا دیکھ کر تنقید کرنے والے عمران خان کے ہاتھ میں دورہ قطر کے دوران ’’پرچی‘‘ کی نشاندہی کا انکشاف۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کل قطر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کےبعد جب اپنی پہلی تقریر کی تو پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے ان کی خوب تعریف کی

اور کہا کہ عمران خان پاکستان کے نئے وزیراعظم ہیں اور وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرح ہاتھ میں پرچی پکڑ کر بات نہیں کرتے۔’’پرچی‘‘ کے بغیر تقاریر کرنے پر جہاں عمران خان کو اس وقت خوب سراہا گیا وہاں دورہ قطر کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ میں ’’پرچی‘‘ دیکھی گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر میں عمران خان کے ہاتھ میں پکڑے کاغذ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے دوحہ میں ہونے والی ملاقات کی ہے۔  تحریک انصاف کے وہ سپورٹرز جو سابق وزیراعظم کو ’’پرچی‘‘ سے پڑھ کر تقریر کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے تھے وزیراعظم عمران خان کی اس وائرل تصویر پر خاموش ہیں۔جبکہ پی ٹی آئی کے کچھ سپورٹرز اپنے لیڈر کے دفاع میں سامنے آئے اور انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ عمران خان نے اس کاغذ پر کچھ اہم نکات درج کیے ہوں جو میٹنگز کا حصہ ہوں لیکن یہ ماننا کہ عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرح پوری میٹنگ میں پرچی پڑھ کر سنائی ، ممکن نہیں ہے،دوسری جانب مخالفین نے ان کی اس حرکت پر خوب تنقید کی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…