سعودی حکومت نے پاکستان کیلئے اپنے خزانوں کے منہ کھول دئیے ولی عہد دورے کے دوران کتنے ارب کے پیکیج کااعلان کرنیوالے ہیں؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی

23  جنوری‬‮  2019

ریاض(وائس آف ایشیا)سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے دوران 30 ارب ڈالرز کے پیکیج کا اعلان کرنے والے ہیں، 18 ارب ڈالرز آسان شرائط پر قرض کی مد میں جبکہ 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی، سرمایہ کاری کے معاملات سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران طے پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل بہت بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

ایک امریکی جریدے کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران سرمایہ کاری پیکیج میں مزید اضافے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات طے پا رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے۔سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔یہ پہلا موقع ہوگا جب سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ پاکستان کیلئے اعلان کردہ اقتصادی پیکیج میں مزید اضافہ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 6 یا 12 ارب ڈالرز کی بجائے 30 ارب ڈالرز کا اقتصادی پیکیج دینے والا ہے۔اس پیکیج میں 18 ارب ڈالرز آسان شرائط کا قرض جبکہ 12 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری پیکیج شامل ہوگا۔ اس حوالے سے تمام معاملات وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد سلمان کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی سال سے تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، تاہم عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ خاص پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوئے، اسی باعث سعودی ولی عہد نے ناصرف پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، بلکہ پاکستان کیلئے اقتصادی پیکیج میں مزید اضافے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…