عمران خان حکومت کی بڑی کامیابی بڑے عرب ملک نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی

23  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی  بڑی کامیابی ، قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی ۔عمران خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے قطر کو پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔نجی ٹی وی  کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ قطر مکمل ہوگیا ہے اور وزیراعظم کے قطر کے دورے کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جس کے مطابق وزیر اعظم نے امیر قطر اور امیر قطر کے والد سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دورے میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ظہرانہ بھی دیا گیا۔حکومت پاکستان نے قطری قیادت کو ایک لاکھ پاکستانی افراد کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کا مثبت جواب دیتے ہوئے قطرنے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ وزیر اعظم عمران خان نے درخواست قبول کرنے پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثنا  قطر نے پاکستانی چاول کی امپورٹ پر پابندی بھی ختم کردی، جبکہ قطری قیادت کی جانب سے بتایا گیا کہ قطر پاکستان میں 2 نئے گیس پاور پلانٹس لگائے گا اور پی آئی اے کی بحالی میں معاونت کرےگا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کی بھی درخواست کی اور امیرقطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کے ساتھ قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کے منصوبے، زراعت، پٹرولیم، تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…