جے آئی ٹی رپورٹ مل گئی،حکومت نے ساہیوال آپریشن کو سو فیصد درست قرار دے دیا،ایسا اعلان کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

22  جنوری‬‮  2019

لاہور( نیوزڈیسک)جے آئی ٹی رپورٹ مل گئی،حکومت نے ساہیوال آپریشن کو سو فیصد درست قرار دے دیا،ایسا اعلان کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں خلیل اور اس کے خاندان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا،جس کے بعد پنجاب حکومت نے رپورٹ کی روشنی میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو عہدوں سے ہٹا کر وفاقی حکومت کو رپورٹ کرنے ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ساہیوال کو معطل اور مقابلے میں حصہ لینے والے پانچ اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ،حکومت نے ساہیوال آپریشن کو سو فیصد درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے ذیشان جاوید کے کردار کے تعین کیلئے مہلت مانگی ہے ، آج ( جمعرات) کے روز صحافیوں کو آپریشن سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سید اعجاز حسین نے ساہیوال واقعہ پر اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کی ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سینئر وزیر عبد العلیم خان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی ہدایت کی اور حکومت نے تیز اور شفاف تحقیقات کا وعدہ پورا کیا۔اس واقعہ کے بعد ہماری عوام سے کمٹمنٹ تھی کہ ہم نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہیں اور ہم نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی ۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کا واقعہ پنجاب حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے اور حکومت اسے مثال بنا کر انصاف فراہم کرے گی ۔ اسی صوبے میں لوگ انصاف کے حصول کیلئے

سالوں تگ و دو کرتے رہے لیکن انہیں انصاف نہیں ملتا تھا ۔ موجودہ حکومت کی کمٹمنٹ تھی کہ ہم نے مظلوموں کوانصاف دینا ہے اور اس امر کو یقینی بنا کر یہ تاثر ابھرنا چاہیے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی ہے اور وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں اس کا جائزہ لیا گیا اور اس پر بریفنگ دی گئی ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خلیل اور اس کے خاندان کی بے گناہ ہلاکت کا ذمہ دار سی ٹی ڈی

افسران کو ٹھہرایا گیا ہے ۔ حکومت نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو فور ی عہدوں سے ہٹا کر وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ساہیوال کو معطل کر دیا گیا ہے ، مقابلے میں حصہ لینے والے پانچ اہلکاروں کے خلاف 302کے تحت چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی واقعہ میں ایک اور شخص ذیشان جاوید سے متعلق حقائق کو

سامنے لانے کیلئے جے آئی ٹی کے سربراہ نے مہلت مانگی ہے ۔ ہم آج بدھ کے روز صحافیوں کے لئے ان کیمرہ سیشن کرائیں گے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں ۔ انہوں نے کہا بلا شبہ مسلح افواج اور لاء انفورسنگ ایجنسیز کی قربانیوں کی وجہ سے ا س ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ہے ، اسی وجہ سے آج ہم محفوظ پنجاب کی بات کرتے ہیں اور اس میں سی ٹی ڈی کا بھی اہم کردار ہے ، اسی لئے ان کیمرہ بریفنگ ک کا اہتمام کیا ہے تاکہ حالات سے آگاہ ہو سکیں کہ پس پردہ عوامل کیا ہیں ۔

جو گاڑی استعمال ہوئی وہ کس کی ملکیت تھی اور کس کے نام پر ہے اس کی آج تفصیلات بتائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کمٹمنٹ تھی کہ جلد از جلد انصاف دیں گے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ 72گھنٹوں میں کارروائی کی گئی ہے او رکمٹمنٹ کو پورا کیا گیا ہے ۔ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم نے قانون پر عملدرآمد اور حکومتی رٹ کو اسٹیبلشکریں گے اور کوتاہی کے مرتکب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر کہا کہ ہم اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف

انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان پیش کر رہے ہیں اور ہم نے کسی او رکو نہیں بلکہ عوام کو مطمئن کرنا ہے ۔ جے آئی ٹی کے سربراہ نے اصل محرکات اور ذیشان جاوید کے کردار کے تعین کے لئے کچھ وقت مانگا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جن افسران کو عہدوں سے ہٹایا اور معطل کیا گیا ہے ان کے خلاف جے آئی ٹی کی فائنڈنگ کے بعد باقاعدہ تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک پنجاب حکومت کا دائرہ کار ہے

ہم نے اس کے اندر رہ کر کام کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ تھا اور یہ آپریشن سو فیصد صحیح تھا ، جہاں تک افسران کو عہدوںں سے ہٹانے اور معطل کرنے او رچالان کرنے کا سوال ہے تو وہ خلیل اور اس کی فیملی سے متعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے گا ، ذیشان گناہگار ہے اور خلیل اور اس کی فیملی بے گناہ مارے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی میں کوئی طاقتور نہیں یہ پنجاب حکومت کا ایک ادارہ ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…