جعلی بینک اکائونٹس کیس کی تحقیقات! نیب کا اچانک حیران کن فیصلہ ، بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

22  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این)قومی احتساب بیورو( نیب) نے جعلی بینک اکائونٹس کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں جعلی اکائونٹس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی)بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سربراہی

عرفان منگی کریں گے جب کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال تحقیقات کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے قانون کے مطابق اپنا کام شروع کردیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کی جائیں گی۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نیب کیس کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے، میڈیا جعلی اکائونٹس کیس سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…