اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ساہیوال میں بیگناہوں کو قتل کرنیوالی سی ٹی ڈی ہی ختم،سپریم کورٹ میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا، انسداد دہشتگردی ادارے پر سنگین الزامات عائد

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سانحہ ساہیوال کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا حالانکہ سانحہ کے ملزمان معلوم ہیں۔سی ٹی ڈی کی اصل شناخت سی آئی ڈی تھی، سی آئی ڈی سے سی ٹی ڈی بنائی گئی، سی آئی ڈی کے اختیارات اور مراعات میں اضافہ کر کے سی ٹی ڈی بنائی گئی۔آرمی چیف کی کامیابی پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات میں نمایا ں کمی آئی ہے۔

دہشتگردی کے واقعات میں کمی کے بعد سی ٹی ڈی کی ضرورت ختم ہو گئی تھی لیکن سی ٹی ڈی اپنی بقا ء کے لئے جعلی پولیس مقابلے کررہی ہے۔استدعا ہے کہ سانحہ ساہیوال کا مقدمہ سی ٹی ڈی کے 16نامزد اہلکاروں کے خلاف درج کرنے کا حکم دیا جائے، سی ٹی ڈی کو اس کے اصل ڈپارٹمنٹ سی آئی ڈی میں بھیج کر سی ٹی ڈی کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے ۔درخواست میں وفاقی سیکرٹری داخلہ،آئی جی پولیس اسلام آباد، چاروں صوبوں کے آئی جیز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…