اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے نام سے سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی ٹویٹ اکائونٹ کے تناظر میں جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ نہ تو
چیف جسٹس آف پاکستان نے کوئی ٹویٹ یا فیس بک اکائونٹ یا پیج استعمال کیااور نہ ہی کسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ان کی کوئی اور آئی ڈی ہے۔ بیان کے مطابق ایف آئی اے اور پی ٹی اے سمیت متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ایسے ناموں، آئی ڈیز اور پیجز کو فوری بلاک کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔