پشاور(اے این این ) خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کے 114 سکولزغیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، صوبائی محکمہ تعلیم نے غیر فعال سکولوں کی رپورٹ جاری کردی۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں غیر فعال سکولوں کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق صوبہ میں لڑکیوں کے 114 پرائمری سکول غیر فعال قرار دیئے گئے ہیں۔ ضلع کوہستان میں سب سے زیادہ 142 میں 62 سکول
غیر فعال ہیں، کوہستان میں گزشتہ 4 سالوں میں غیر فعال سکولوں کی تعداد 15 سے 62 ہوئی۔ بنوں 11، بٹگرم 10، بونیر 2، ہنگو 17، کرک میں لڑکیوں کا ایک سکول غیر فعال ہے ۔رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں 3، ملاکنڈ اور مردان میں ایک ایک جبکہ پشاور اور سوات میں لڑکیوں کے 3، 3 سکول غیر فعال ہیں۔ زرائع کے مطابق غیر فعال سکولوں میں اساتذہ اور کلاس فور ملازمین تنخواہیں بھی لے رہے ہیں۔