وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سے گستاخانہ خاکوں کو روکنے کیلئے کردار ادا کرنے کامطالبہ کردیا

18  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کے حوالے سے کردار ادا کرے اور ا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وتشدد کا نوٹس لے، بھارتی مظالم پر توجہ دلائی اور کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرکمیشن بنایا جائے ، بین المذاہب ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کی صدر جنرل اسمبلی ماریا فرنینڈا پنوسا نے ملاقات کی

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی موجود تھیں ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ماریا فرنینڈا کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا گیا۔ یو این جنرل اسمبلی کی صدر نے پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم نے حکومتی منصوبوں پر صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو بریفنگ دی اور کہا کہ نوجوان پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں اور غربت کے خاتمے کا پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ 50 لاکھ گھر اور بلین ٹری سونامی حکومت کے منصوبوں میں شامل ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ماریا فرنینڈا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دلوائی اور کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کشمنر برائے انسانی حقوق کی جون 2018ء4 کی رپورٹ اس پر موجود ہے۔عمران خان نے گستاخانہ خاکوں سے متعلق بھی بات چیت کی اور کہا کہ اس معاملے پر پاکستانیوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ اس قسم کے اقدامات نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، جنرل اسمبلی کی صدر معاملے پر کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اقوام متحدہ کی صدر نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…