ایران کا چاغی کے قریب پاکستانی علاقوں پر حملہ، مارٹر گولوں کے فائر،زوردار دھماکے،بلااشتعال فائرنگ،صورتحال تشویشناک ہوگئی

18  جنوری‬‮  2019

کوئٹہ(این این آئی)ایران کی جانب سے فائر کیئے جانے والے 4 مارٹر گولے پاکستان حدود میں چاغی کے قریب گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایران کی سرحدی حدود سے فائر کیئے جانے والے مارٹر کے 4 گولے پاکستان سرحدی علاقے چاغی میں تالات کے مقام پر گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر تفتان سبحان دشتی اور دیگر عملے نے لیویز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے بتایا جاتا ہے کہ

فائر ہونے والے 2 مارٹر گولے کجھور کے درختوں میں لگنے سے وہ جل گئے تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مارٹر گولے فائر ہونے سے علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ایران کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کرنے پر پاکستان سرحدی احکام کا شدید احتجاج کیا یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی حدودسے پاکستان حدود میں متعدد بار سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارٹر گولے فائر کیئے گئے جس سے متعدد انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور درجنوں لوگ زخمی ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…