ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،سیکرٹری دفاع ذاتی حیثیت میں طلب

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کر تے ہوئے سیکرٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے اور کہا ہے کہ سیکرٹری دفاع پیش رفت سے متعلق تحریری جواب جمع کرائیں،ہمارے خیال کے مطابق کچھ چیزوں سے

متعلق تفتیش کی ضرورت ہے،ایف آئی اے ایک ہفتے میں جواب جمع کرائے۔تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی تھی،گزشتہ سماعت 11 جنوری کو ہوئی تھی۔عدالت نے سیکرٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ فیصلہ میں کہاگیا کہ سیکرٹری دفاع پیش رفت سے متعلق تحریری جواب جمع کرائیں۔فیصلہ میں کہاگیاکہ سیکرٹری دفاع بتائیں فوجی افسران کے خلاف کیا کارروائی کی۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ ایف آئی اے کے دلائل سے مطمئن نہیں ہیں۔فیصلہ میں کہاگیا کہ ایف آئی اے کہتی ہے مقدمہ آگے بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں۔فیصلہ میں کہاگیاکہ ایف آئی اے کہتی ہے نامزد افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔فیصلہ کے مطابق ہمارے خیال کے مطابق کچھ چیزوں سے متعلق تفتیش کی ضرورت ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش کا دائرہ محدود ہے۔ فیصلہ میں کہاگیا کہ اس لیئے مقدمہ بند کیا جائے۔ فیصلہ کے مطابق اصغر خان کے ورثاء کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں کچھ چیزیں طے کر دی گئی ہیں۔فیصلہ میں کہاگیا کہ وکیل نے کہا اس مقدمے میں نظر ثانی اپیل بھی خارج ہو چکی ہے۔ فیصلہ نے کہاکہ ایف آئی اے نے عدالتی فیصلہ پر پوری طرح تحقیق نہیں کی۔فیصلہ میں کہاگیا کہ ایف آئی اے ایک ہفتے میں جواب جمع کرائے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…