وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سی پیک کاروباری مشاورت کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

18  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سی پیک کاروباری مشاورت کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے خصوصی اقتصادی زونز کے جلد تعمیر کیلئے سفارشات ایک ماہ میں طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر کام تیز کیا جائے،سی پیک منصوبوں کی جلد تعمیر سے سماجی اور

معاشی ترقی کے مواقعے پیدا ہوں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر سی پیک منصوبوں کی پیش رفت پر غور کیلئے اجلاس ہوا اجلاس میں صنعتی تعاون، خصوصی اقتصادی زونز، ریلوے کی مین لائن ایک، زرعی ترقی، انفراسٹرکچر ترقی، گوادر کے منصوبوں اور سماجی اور معاشی ترقی پر پاک چین تعاون پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم عمرا ن خان نے ہدایت کی کہ سی پیک منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تعمیر سے سماجی اور معاشی ترقی کے مواقعے پیدا ہوں گے ۔اجلاس کے دور ان وزیراعظم نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے خصوصی اقتصادی زونز کے جلد تعمیر کیلئے سفارشات ایک ماہ میں طلب کر لیں ۔ عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو غربت سے نکالنے کے چین کے کامیاب پروگرام سے پاکستان بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ چین کے ساتھ زرعی اور صنعتی شعبوں میں تعاون سے ان کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔اجلاس کے دور ان سی پیک کاروباری مشاورت کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…