اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائر ہونے سے قبل سپریم کورٹ کے ملازمین کو خصوصی تحفہ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا ہے۔ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو 2017 کے بنیادی پے سکیل سے تین گنا
خصوصی الاؤنس دینے کا حکم دیا.۔ سپریم کورٹ نے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس کے تجت سپریم کورٹ کے گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں یہ خصوصی اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2019 سے ہو گا ۔دیگر محکموں کے ملازمین نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوگا۔