کراچی (آن لائن)خدمت خلق فاؤنڈیشن نے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں تحقیقات کے دوران پنجاب میں دو اراضیاں فروخت کردیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے فلاحی ادارے کے کے ایف کے خلاف تحقیقات جاری ہیں تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران ہی کے کے ایف نے
پنجاب میں اپنی دواراضیاں فروخت کردی ہیں جن کی مالیت چھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔یہ اراضیاں ملتان اور لاہور میں فلاحی مقاصد کیلئے خریدی گئیں تھی مگر اب انہیں فروخت کردیا گیا ہے زرائع کے مطابق یہ اراضیاں قواعد کے مطابق فروخت نہیں ہوئیں۔کے کے ایف کی اراضیاں آرگنائزر کی اجازت کے بغیر فروخت نہیں کی جاسکتیں۔جس پر ایف آئی اے نے کمشنر ملتان اور کمشنر لاہور سے خط لکھ کر اراضیوں کی فروخت اور خریداروں سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔