اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس راں انتقال کر گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس راں انتقال کر گئے ہیں ۔مظہر عباس راں عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن
کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے اورپی پی 218 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ان کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ودیگر نے اظہار افسوس کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔