جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی دور اقتدار میں پہلا حج ! اخراجات میں یکدم ایک لاکھ 10ہزار کا ریکارڈا ضافہ کردیاگیا،جانتے ہیں رواں سال کل کتنا خرچہ آئیگا؟

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 ء کا مسودہ تیار کر لیا ۔ حج پالیسی کے ڈرافٹ بارے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دینے کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے لئے بھجوا دیا جائے گا۔ روزنامہ 92 کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ایک لاکھ دس ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یوں سرکاری سکیم کے تحت رواں سال حج پیکج تین لاکھ 90 ہزار روپے مختص کیا جا رہا ہے ۔ سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کے حج کوٹہ میں پانچ ہزار عازمین حج کا اضافہ کر دیا گیا ہے اس طرح رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار210 افراد فر یضہ حج ادا کریں گے جن میں سے ایک لاکھ 7 ہزار526 سرکاری سکیم کے تحت جبکہ76 ہزار684 پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاج مقدس جائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتہ میں حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا جبکہ31 جنوری کو سر کاری سکیم کے تحت عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نئی حج پالیسی میں ایک سو نئی کمپنیوں کو حج کوٹہ الاٹ کیا جائے گا۔ نئی حج پالیسی کے مطابق 60 فیصد سرکاری جبکہ40 فیصد پرائیویٹ سکیم میں کوٹہ کی تقسیم کی جائے گی۔ سرکاری سکیم میں مقررہ کوٹے سے زائد موصول ہونے والی درخواستوں کی صورت میں کمپوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ رواں سال وزارت مذہبی امور سرکاری حج پیکج میں دو وقت کا کھانا بھی عازمین حج کو ان کی رہائشی عمارتوں میں ہی فراہم کریں گے جبکہ ناشتہ بھی دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ رواں سال حج اخراجات میں اضافہ سعودی عرب میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ نئے ٹیکسز کے نفاذ کے باعث کیا جا رہا ہے ۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں، پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر، سعودی کرنسی ریال کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بھی حج اخراجات میں اضافہ کرنا پڑا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں سال وزارت مذہبی امور کا سیزنل سٹاف جو حج کی ادائیگی کے دوران سعودی عرب بھجوایا جاتا ہے ان کی تعداد میں بھی کمی کی جا رہی ہے ۔ حاجیوں کے لئے زیادہ رہائشی عمارتیں عزیزیہ میں خریدی جائیں گی جبکہ حرم پاک سے رہائشی عمارتیں دور ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ کی سہولت24 گھنٹے دستیاب ہو گی۔ وزارت ذرائع نے بتایا کہ فروری میں سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر آ ئیں گے ، لہٰذا ان کے دورے کے دوران پاکستان کے مزید حج کوٹے میں اضافے کے لئے بھی درخواست کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…