جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

’’راتوں رات پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ‘‘ ڈالر 76روپے 25پیسے۔۔۔اماراتی درہم 20روپے 76پیسے ایک یورو87روپے 3پیسے کا ہوگیا،یہ اچانک کب اور کیسے ہوا؟پورا ملک ہل کر رہ گیا

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سرچ انجن گوگل نے راتوں رات پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھا دی، گوگل سرچ انجن ڈالر اور یورو سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا، میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو چند گھنٹوں بعد غلطی درست کرلی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھلے 139 روپے ہی کیوں نہ ہو، مگر سرچ انجن میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 76 روپے 25 پیسے دکھائی گئی۔گوگل کرنسی کنورٹر پر امارتی درہم 20 روپے 76 پیسے نظر آیا ۔

جبکہ گوگل کے مطابق ایک یورو 87 روپے 3 پیسے کا خریدا جاسکتا تھا۔گوگل نے اسی طرح ہر کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی شرح بڑھا دی، نومبر میں ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، مگر گوگل نے ڈالر کی قدر میں کمی کے سب ریکارڈ توڑ ڈالے۔گوگل کے کرنسی کنورٹر پر پاکستانی روپے اور دیگر کرنسیوں کے شرح مبادلہ کے غلط نتائج پروگرامنگ کی غلطی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں، لیکن یہ کارنامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لوگ ضرور تجسس میں مبتلا ہوگئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…