پی ٹی آئی ترجمانوں میں تکبر۔۔۔!!! عمران خان نے فواد چوہدری اور فیاض الحسن کو خاص طور پر کیا ہدایات جار ی کردیں؟اپوزیشن بھی دنگ، کیا ہونیوالا ہے؟

16  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کی میڈیا حکمت عملی میں تبدیلی چاہتے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کے تمام ترجمانوں سے کہا ہے کہ وہ احترام اور انکساری کا مظاہرہ کریں اور میڈیا اور اپوزیشن ارکان کے ساتھ بات چیت میں تکبر کا اظہار نہیں ہونا چاہئے۔روزنامہ جنگ کے مطابق  میڈیا اسٹریٹجی کے حوالے سے وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت

ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے نمائندے اور رہنمائوں کو صحافیوں اور اپوزیشن کے سوالوں اور تحفظات کے اظہار پر جواب احترام سے دینا ہوگا۔ اسی اجلاس میں سابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن کو وزیراعظم کا ترجمان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شامل مرکز اور پنجاب کے وزیر اطلاعات (فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان) سے کہا گیا کہ وہ اپنا لب و لہجہ تبدیل کریں۔ پیغام یہ دیا گیا کہ پی ٹی آئی اب اپوزیشن نہیں بلکہ حکومتی جماعت ہے اور اس لئے اسے اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ بطور ترجمان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اس نمائندے نے جب ندیم افضل چن سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے تمام متعلقہ شخصیات سے کہا ہے کہ وہ متکبر نظر نہ آئیں، عاجزی اور احترام کا رویہ اختیار کریں۔ چن نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے وہ نمائندے جو ٹیلیویژن پر نظر آتے ہیں اور میڈیا سے رابطے میں رہتے ہیں، سے بھی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ ٹاک شوز کے دوران صحافیوں اور سیاست دانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران نرم مزاجی کا مظاہرہ کریں۔ چن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی میڈیا ٹیم سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو قوم کو درپیش مسائل سے آگاہ کریں اور انہیں بتائیں کہ حکومت ان کے حل کیلئے کیا کر رہی ہے۔

پیر کو ہونے والے اس اجلاس میں شرکت کرنے والے پی ٹی آئی کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی اور ندیم افضل چن دو ایسے شرکاء تھے جنہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی میڈیا اور سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی پر زور دیا۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ یوسف زئی کی رائے تھی کہ حکومت میں رہتے ہوئے پی ٹی آئی کو چاہئے کہ وہ اپوزیشن کو مشتعل نہ کرے۔  ندیم چن کا کہنا تھا کہ میڈیا اور اپوزیشن کی تنقید کا جواب دینے کیلئے دلائل اور حقائق سامنے لانے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔

ذریعے کا یہ کہنا  تھا کہ وزیر خزانہ اسد عمر بھی اجلاس میں موجود تھے۔ میڈیا میں پی ٹی آئی حکومت کی نمائندگی کرنے والوں سے کہا گیا کہ وہ حکومت کی معاشی پالیسی اور اس کی حکمت عملی سے آگاہی رکھیں تاکہ عوام کے سامنے اس بات کا دفاع کیا جا سکے کہ ملک کی معاشی بنیاد کو کس طرح درست کیا جا رہا ہے۔ اب تک پی ٹی آئی حکومت کا طرز عمل اپوزیشن جیسا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس پر سب ہی تنقید کر رہے ہیں۔ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ضروری سمجھے جانے والے سیاسی استحکام کیلئے کوششیں کرنے کی بجائے، پی ٹی آئی رہنما اپوزیشن اور میڈیا کو تنگ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…